Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اسرائیل امریکی اسلحہ سے غزہ میں بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکی اسلحہ اور انٹیلی جنس اطلاعات کی مدد سے اسرائیل غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام کا خون بہا رہا ہے۔عراقی وزیراعظم شیاع السوڈانی کے ہمراہ تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایرانی صدر نےکہاکہ غزہ میں جاری قتل عام اور نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہتھیار اور خفیہ اطلاعات فراہم کرکے صیہونی حکومت کو غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر ابھار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا جنگ بندی کے لئے کوشش کرنے کا دعوی مکمل جھوٹ ہے۔ حقیقت میں امریکا صیہونی حکومت کو کھلی چھوٹ دے رہا ہے تاکہ انسانیت سوز مظالم جاری رکھ سکے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کے اچانک اور بھرپور حملے کے بعد اسرائیلی حکومت مکمل ناکام ہوگئی تھی لہذا امریکا اس کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے امریکا اور یورپی ممالک کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک بھی فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔ صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ ایران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مسلم ممالک کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular