
غزہ : حماس نے کہاہےکہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے فرار کی کوشش کررہا ہے۔ غزہ میں حماس کے ترجمان حازم القاسم نے کہاہےکہ حماس نے ثالثوں اور دیگر دھڑوں کے ساتھ دوسرے مرحلے کی تکمیل پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضروری سامان اور وسائل فراہم کیے جائیں تو حماس یلو زون کے اندر موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ثالثوں اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام لاشوں کو بیک وقت نکالنے کے لیے ضروری سامان اور عملہ فراہم کریں۔
ادھر حماس نے امریکا کی جانب سے امدادی ٹرک لوٹنے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ من گھڑت الزام کا مقصد فلسطینی پولیس فورس کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔


































