Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

غزہ میں تباہی و نسل کشی کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے، عرب اسلامی کمیٹی

جدہ : عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی غزہ سے متعلق وزارتی کمیٹی نے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جرائم اور تباہی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل کو قرار دیا ہے۔
وزارتی کمیٹی کے مشترکہ بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی اور انسانی تباہی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ کمیٹی نے عالمی برادری خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی غیر قانونی جارحانہ پالیسیوں کو روکنے کےلیے فوری اقدامات کریں۔ کمیٹی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے فوری اور مکمل خاتمے، غزہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں شہریوں اور سول انفرا اسٹرکچر کے خلاف قابض افواج کی جاری خلاف ورزیاں بند کرانے پر بھی زور دیا گیا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اسرائیل قابض طاقت کے طور پر غزہ میں خوراک، دواوں اور ایندھن سمیت انسانی امداد کی فوری اور غیر مشروط طور پر داخلے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیے

Most Popular