
تل ابیب : اسرائیل کے غزہ سے جبری نکالے گئے فلسطینیوں کو بسانے کیلئے چار ممالک اور صومالی لینڈ کی خود ساختہ ریاست کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیل کے انڈونیشیا، لیبیا، یوگینڈا، جنوبی سوڈان اور صومالی لینڈ سے رابطے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں انڈونیشیا اور صومالی لینڈ کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں نامعلوم اسرائیلی ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ بعض ممالک نے بے گھر فلسطینیوں کے استقبال کیلئے زیادہ کھلے پن کا مظاہرہ کیا ہے تاہم فی الحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک واحد سرکاری ردعمل جنوبی سوڈان کی طرف سے آیا جس نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی بات چیت کی خبروں کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے منصوبے کوفلسطین۔ عرب ریاستیں اور بین الاقوامی برادری مسترد کرچکے ہیں۔


































