Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اسرائیل خونریزی کے ذریعے اپنا مستقبل یقینی نہیں بنا سکتا، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہاہےکہ اسرائیلی حکومت کی پورے خطے میں خونریزی اس کے اپنے مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔
شیخ نعیم قاسم نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ نیتن یاہو اگرچہ فخر سے ہر جگہ قتل عام کا ذکر کرتا ہے لیکن اسرائیل نہ تو استحکام حاصل کر سکا ہے اور نہ ہی اپنے وجود کے لیے کوئی پائیدار مستقبل یقینی بنا پایا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ لبنان میں اسرائیلی مقاصد ناکام ہو چکے ہیں، باوجود اس کے کہ کئی عالمی طاقتیں تل ابیب کے ساتھ کھڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں حزب اللہ کے غزہ کے حق میں مسلسل آپریشنز کے جواب میں اسرائیل نے لبنان پر اپنی جارحیت بڑھائی، مگر آخرکار نومبر میں جنگ بندی پر مجبور ہو گیا۔ شیخ قاسم نے خبردار کیا کہ لبنان کا استحکام اسرائیلی جارحیت روکنے سے مشروط ہے اور امریکہ لبنان کو اسرائیل کے گریٹر اسرائیل منصوبے میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ اور خصوصی ایلچی ٹام باراک کو خبردار کیا کہ لبنان کو دھمکانے یا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular