
دمشق: اسرائیلی فوج نے دروز قبائل کی حمایت میں دمشق میں وزارت دفاع اور اطراف کی عمارتوں پر فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چونتیس زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی حملے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے جنوبی شام میں السویدہ جانے والے سرکاری افواج کے قافلوں پر بھی فضائی حملے کیے ہیں۔
ادھر اسرائیلی حملے کے بعد شامی حکومت نے مجبور ہو کر دروز رہنماؤں کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا اور اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ شامی فوج کو سویدا سے واپس بلالیا گیا. السویدہ میں حکومتی حامی ملیشیا اور دروز قبیلے میں جھڑپوں میں تین سو سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق شام کا نام نہاد صدر احمد الشرع اسرائیلی حملے کے وقت دمشق سے فرار ہوکرادلب میں جاکر چھپ گیا۔


































