
قاہرہ : اسرائیل اور حماس نے امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کردیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالی رہا اور اسرائیلی فوج پیچھے ہٹے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل کا مطلب یہ ہے کہ تمام یرغمالی جلد رہا کردیے جائیں گے اور اسرائیل ایک مضبوط، پائیدار اور لازوال امن کی طرف پہلے قدم کے طور پر اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔ تمام فریقوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، آج کا دن اسرائیل، عرب و مسلم دنیا، ہمسایہ ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہاکہ توقع کی جانی چاہیے کہ جنگ روکی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہائی دی جائے گی اور غزہ میں امداد داخل ہونے دی جائے گی۔


































