Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

عراقی صدر کی عوام سے امن کو متاثر کرنے والے ہر اقدام سے اجتناب کرنے کی اپیل

بغداد : عراقی پارلیمنٹ پر مقتدی الصدر کے حامیوں کے حملے اور ہنگامہ آرائی کے بعد صدر برہم صالح نے کشیدگی اور ملک کی امن و سلامتی کو متاثر کرنے والے ہر طرح کے اقدام سے اجتناب کرنے کی اپیل کردی۔ ایک بیان میں برہم صالح نے کہا کہ عراق کے آئین نے قانون کے دائرے میں اور سلامتی کے اصول کے تحت پر امن مظاہرے، آزادی اظہار رائے، قومی وقار اور مفادات کے تحفظ کے حق کی ضمانت فراہم کی ہے۔انہوں نے عوام سے امن اور دور اندیشی کا طریقہ کار اختیار کرنے اور سماجی امن و سلامتی کو متاثر کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرنے کی اپیل بھی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کا سیاسی نظام عوام کے حقوق کی ضمانت اور ان کے اصلاح پسندانہ اہداف کے لئے مؤثر اقدامات پر عمل پیرا ہے تاکہ ملک کی اعلیٰ اقدار اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔عراق، ایسا ملک ہے جسے دسیوں سال تک ظلم، آمریت اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آج بھی حساس حالات سے گزر رہا ہے، اسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے کہ جسے پار کرنے کے لئے اتحاد، جمہوریت اور قومی سلامتی کے اصولوں پر کاربند رہنا ہی وقت کا تقاضہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular