
نیویارک : اقوام متحدہ نے عراق میں جاری سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔ یو این اسسٹنس مشن فار عراق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہم تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں۔ بغیر کسی تاخیر کے متحرک ہوں اور کسی حل پر اتفاق کر لیں۔ رہنماؤں کو قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔ تمام عراقی جماعتوں کے درمیان بامعنی بات چیت اب پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔


































