
بغداد عراقی ہیکرز کے گروپ الطهریه نے غاصب و جابر صیہونی حکومت سے وابستہ 3 کمپنیوں کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اوران کے پہلے صفحے پر شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر لگادیں اور شہید کے بارے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ترانہ نشر کیا۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت کی ویب سائٹ نے ہیک کئے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الطهریه گروپ کے ہیکروں نے چند ماہ قبل بھی اسرائیل کے ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا۔


































