
بغداد : عراقی حکومت نے ترک فوج کی بیدخلی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ اس بات کا انکشاف حکومت قانون اتحاد کے رکن محمد الصیہود نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے ترک افواج کی شمالی علاقوں میں موجودگی کو عراق کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ترک فوجی عراق کے شمال میں واقع کرد علاقوں میں اپنے ٹھکانے اور چھاؤنیاں بنا رہے ہیں جو نا قابل قبول ہے۔ ترک جارح افواج نے عام شہریوں پر بھی مظالم ڈھائے ہیں جس کی تازہ مثال ایک سیاحتی مرکز پر مارٹر گولوں سے حملہ تھا۔ پارلیمان ترک افواج کو شمالی علاقوں سے نکال باہر کرنے کے لئے بہت جلد فیصلہ کرے گی۔


































