
بغداد : عراق نے سیرین ڈیموکریٹک فورس سے دہشت گرد گروہ داعش کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو تحویل میں لے لیا۔ دہشت گردوں کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر داعش کے خلاف جنگ کے مشترکہ معاہدے کے تحت ربیعہ سرحدی کراسنگ سے تحویل میں لیا گیا اور انہیں وفاقی انٹیلی جنس اور محکمہ داخلہ کے تحقیقاتی شعبے کے حوالے کر دیا گیا۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے دہشت گردوں اور ان کے مالی وسائل کے خاتمے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


































