عراق : نوری المالکی اور ہادی العامری وزارت عظمیٰ کی نامزدگی سے دستبردار

  Click to listen highlighted text! بغداد : عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ نوری المالکی اور ہادی العامری وزارت عظمیٰ کی نامزدگی سے الگ ہوگئے ہیں۔ مقابلے میں حیدر العبادی، قاسم الاعرجی اور محمد شیاع السودانی باقی رہ گئے۔ فتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے حالیہ ہفتوں میں ایک بیان میں ان من گھڑت تبصروں کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ان کے اور کوآرڈینیشن فریم ورک کے دیگر اراکین کے درمیان مقابلہ ہے۔ وزیراعظم کے لیے انتخابی کمیٹی میں عصائب اہل الحق کے سیکریٹری جنرل قیس الخز علی، تحریک حکمت ملی کے رہنماء سید عمار الحکیم، مجلس اعلیٰ اسلامی کے سربراہ ھمام الحمودی اور عبد السادہ الفریجی شامل ہیں۔

بغداد : عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ نوری المالکی اور ہادی العامری وزارت عظمیٰ کی نامزدگی سے الگ ہوگئے ہیں۔ مقابلے میں حیدر العبادی، قاسم الاعرجی اور محمد شیاع السودانی باقی رہ گئے۔ فتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے حالیہ ہفتوں میں ایک بیان میں ان من گھڑت تبصروں کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ان کے اور کوآرڈینیشن فریم ورک کے دیگر اراکین کے درمیان مقابلہ ہے۔ وزیراعظم کے لیے انتخابی کمیٹی میں عصائب اہل الحق کے سیکریٹری جنرل قیس الخز علی، تحریک حکمت ملی کے رہنماء سید عمار الحکیم، مجلس اعلیٰ اسلامی کے سربراہ ھمام الحمودی اور عبد السادہ الفریجی شامل ہیں۔