
بغداد: عراق میں مسلح ڈرونز نے امریکی فوجی ائربیس عین الاسد کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ بارود سے لدے دو ڈرونز سے ائربیس پر حملہ کیا گیا. یہ چوبیس گھنٹوں میں عراق میں فوجی اڈوں پر چوتھا حملہ ہے۔ جبکہ 17 اکتوبر کے بعد سے اب تک امریکی اڈوں پر 14 ڈرون اور میزائل حملے ہوچکے ہیں۔


































