
اسلام آباد: ایران کی ایک اور ائرلائن ماہان ائیر نے اسلام آباد کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔ ماہان ائیر کی پہلی پرواز 97 مسافروں کو لیکر تہران سے اسلام آباد پہنچی۔ جبکہ یہی پرواز 264 مسافروں کو لیکر واپس چلی گئی۔ ماہان ائیر اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار براہ راست دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ایران کی نئی ائیر لائن کے فلائٹ آپریشن شروع ہونے سے ایران اور پاکستان کے درمیان مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔


































