
کراچی : پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان اور خاص طور پر صوبہ سندھ میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر اپنے ہم وطن ایرانی شہریوں سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے امداد کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے فارسی میں ٹویٹ کیا کہ کراچی اور صوبہ سندھ کے معزز اور انسان دوست عوام نے کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران ایران کی عوام کو طبی آلات کی خریداری کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے عطیات دیئے تھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آج انہی لوگوں کو تباہ کن مون سون سیلاب کی وجہ سے ہماری مدد، خاص طور خیموں کی ضرورت ہے۔


































