Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

ایران مزاحمتی محاذ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وزیر خارجہ

دمشق: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران شام اور خطے میں اسرائیلی قبضے کیخلاف مزاحمتی محاذ کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دمشق میں شامی صدر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اصولی موقف علاقائی امن و استحکام کے تحفظ اور خطے کے ممالک کی قومی سلامتی کی حمایت کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران کے جواب نے صیہونی وجود کو یہ سبق دیا کہ مزاحمت کا محور دشمن کو روکنے اور اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کہ وہ اپنے عوام کے عزم اور یکجہتی کی بدولت مضبوط اور ثابت قدم رہے گا۔ شام کے صدر نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور اپنے دفاع کے حق کے ساتھ ساتھ صیہونی دشمن کے قبضے اور جارحیت کے خلاف مزاحمت میں ایران کے مضبوط موقف کو سراہا۔ اسد نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی مجرمانہ مہم جوئی کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular