
تل ابیب: امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کردیے جس میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ مذکورہ پیش رفت امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی وزیراعظم یائرلاپڈ سے ملاقات کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے ایک مشترکہ اعلامیے میں ایران مخالف مؤقف کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے دستیاب قومی طاقت کے تمام عناصر کو استعمال کرے گا تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روک سکے۔ مشترکہ اعلامیہ میں واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد جاری رکھنے کا عزم بھی شامل ہے۔


































