
تہران : ایران نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر 8 گھنٹے تک پرواز کرنے والے ڈرون کی رونمائی کردی۔ ہفتۂ دفاع مقدس کے دوران "شہاب تربیتی ڈرون” کی رونمائی فضائیہ کے شہید لشکری کے پہلے شکاری بیس میں کی گئی۔ "شہاب تربیتی ڈرون” شناخت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے اس کی پرواز 10 کلومیٹر ہے اور یہ 200 کلومیٹر کی رینج میں شناسائی کا عمل انجام دے سکتا ہے۔ یہ تعلیمی سرگرمیوں کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس لیے اس میں خصوصی ایروڈائنامک صلاحیتیں موجود ہیں اور اس کا ڈھانچہ بہت ہی مضبوط ہے۔


































