پاکستان سمیت 45 سے زائد ممالک میں عالمی یوم علی اصغرؑ کے اجتماعات

  Click to listen highlighted text! کراچی: پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے 45 ممالک میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ خصوصی اجتماعات میں لاکھوں مائیں اپنے ننھے اور معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے ششماہے شیر خوار سے عہد و پیمان کرنے پہنچیں۔ یوم علی اصغر علیہ السلام کا سب سے بڑا اجتماع ایران کے دارلحکومت تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں ہوا۔ جس میں ہزاروں مائیں بچوں کو آغوش میں لئے پہنچیں اور کربلاکے ششماہے کی ماں حضرت رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کیا۔ پاکستان میں کراچی،لاہور، فیصل آباد سمیت 30 سے زائد شہروں میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے پروگرام ہوئے۔ جس میں ہزاروں مائیں اپنے شیرخوار اور کمسن بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں اور مقصد حسینی کے تحت اپنے بچوں کی پرورش کرنے اور انہیں امام زمانہ (عج) کا سپاہی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کراچی: پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے 45 ممالک میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ خصوصی اجتماعات میں لاکھوں مائیں اپنے ننھے اور معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے ششماہے شیر خوار سے عہد و پیمان کرنے پہنچیں۔ یوم علی اصغر علیہ السلام کا سب سے بڑا اجتماع ایران کے دارلحکومت تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں ہوا۔ جس میں ہزاروں مائیں بچوں کو آغوش میں لئے پہنچیں اور کربلاکے ششماہے کی ماں حضرت رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کیا۔ پاکستان میں کراچی،لاہور، فیصل آباد سمیت 30 سے زائد شہروں میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے پروگرام ہوئے۔ جس میں ہزاروں مائیں اپنے شیرخوار اور کمسن بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں اور مقصد حسینی کے تحت اپنے بچوں کی پرورش کرنے اور انہیں امام زمانہ (عج) کا سپاہی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔