Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

بھارت کا سیکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کا خواب چکنا چور

اسلام آباد: بھارت کا سیکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل ممبر کے لیے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر لیا گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سیکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے پر پاکستان کی جانب سے مخالفت کی گئی جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کیا۔ پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ مستقل ممبر کے لیے مدت مقرر ہو اور انتخاب 2 سال یا 5 سال بعد ہو، بھارت نے ہمیشہ سکیوثرٹی کونسل کی قراردوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اقوام متحدہ چارٹر میں بھارت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے جب کہ بھارتی گروپ کو اقوام متحدہ میں امریکا کی حمایت بھی حاصل نہیں رہی۔بھارت سیکولر اور کامیاب معیشت کے دعوے کے باوجود اقوام متحدہ کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔بھارت کو مستقل رکن بننے کے لیے 129 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو نصف ارکان کی حمایت بھی حاصل نہیں جب کہ دوسری جانب پاکستان کے مؤقف کو عرب لیگ اور افریقی یونین کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular