
سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ ایک نوجوان کو بانڈی پورہ کے علاقے شاہگنڈ میں شہید کیا گیا جس کی شناخت امتیاز احمد کے نام سے ہوئی۔ دوسرے نوجوان کو اسلام آباد کے علاقے خاگند میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے ان علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی اور 5 نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ خاگند کے علاقے میں فائرنگ سے ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


































