
سری نگر : بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ، قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران ایک عمارت کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکین اور اہل خانہ سڑکوں پر نکل آئے اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی بھی کی، بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مظاہرین پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی جس سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی، رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 سے تجاوز کرگئی ہے ۔


































