Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

بھارت مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت سے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کامطالبہ کردیا جدہ میں سعودی وزارت خارجہ کی میزبانی میں او آئی سی کا اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں دنیا بھر میں مختلف ممالک کے درمیان تنازعات کو ثالثی اور مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا دین ہے اور اس کی تعلیمات امن وامان کو فروغ دیتی ہیں دنیا کے مختلف خطوں میں جاری تنازعات کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ثالثی اور مذاکرات کی راہ اپنائی جائے تاکہ تنازعات کو بڑھاوا نہ ملے اور ان کو حل کر لیا جائے موجودہ دنیا جنگوں کی متحمل نہیں ہوسکتی اس لئے قیام امن کے لئے پوری دنیا اپنا کردار ادا کرے.اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، مسلمانوں کے خلاف منظم کاروائیاں کی جا رہی ہیں، بھارتی تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی جا رہی یےجبکہ نبی اکرم صلی الله عليه وآلہ وسلم کی توہین کے واقعات بھی ہو رہے ہیں۔
مودی سرکار نبی اکرم صلی الله عليه وآلہ وسلم کی توہین کے واقعات کو روکے مسلمانوں کی املاک کا تحفظ یقینی بنائے, اقوام متحدہ بھارتی مسلمانوں کو تحفظ دلانے میں کردار ادا کرے.

مزید پڑھیے

Most Popular