
کولکتہ : ماہرِ اقتصادیات اور نوبل انعام یافتہ امرتیا سین کا کہنا ہے کہ بھارت آج جس بھیانک بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ وہ ملک کی تباہی ہے۔ کولکتہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امرتیا سین کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں ملک میں کسی قسم کی تفریق نہ ہو۔ موجودہ صورتحال خوف کا باعث بن گئی ہے۔ نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت صرف ہندوؤں کا ملک نہیں ہو سکتا۔


































