Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

بھارت: بیک وقت 3 طلاقوں پر درج مقدمات اور چارج شیٹ کی تفصیلات طلب

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بیویوں کو بیک وقت تین طلاقیں دینے پر درج ایف آئی آر اور چارج شیٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے یہ احکامات 1991 کے قانون کی آئینی حیثیت کیخلاف 12 عرضیوں کی سماعت کے دوران دئے۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے کہاکہ وہ 2019 میں منظور کردہ تحفظ شادی حقوق ایکٹ کے تحت مردوں کیخلاف درج مقدمات اور پیش کی گئی چارج شیٹ کی تفصیلات فراہم کرے۔ بتایا جائے کہ کتنے مردوں نے اپنی بیویوں کو بیک وقت تین مرتبہ طلاق کہہ کر رشتہ منقطع کیا ہے؟ عدالت نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ ہائیکورٹ میں طلاق ثلاثہ سے متعلق زیر التوا معاملوں پر بھی تفصیلات پیش کرے۔ بنچ نے درخواستوں کو 17 مارچ سے شروع ہونے والے ہفتے میں حتمی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
بھارت میں 1991 کے قانون کے تحت طلاق ثلاثہ کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا گیا ہے اور اس کے لیے شوہر کو تین سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular