
لندن : برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں بھارتی نژاد سابق وزیر خزانہ رشی سوناک بدستور سب سے آگے ہیں۔ ٹوری پارٹی کی قیادت کے لیے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 101 ایم پیز نے رشی سوناک کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ پینی مورڈانٹ 83 اراکین کی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ لیز ٹرس کو 64، کیمی بیڈنوچ کو 49، ٹام ٹوگندھٹ کو 32 اور سویلا بریورمین کو 27 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ پارٹی قائد کا حتمی اعلان 5 ستمبر کو کیا جائے گا جو وزارت عظمیٰ کا حلف بھی اٹھائیں گے۔


































