
صنعا : یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد نو ہوگئی جبکہ ایک سو ستر سے زائد زخمی ہوئے۔ جمعرات کو کیے گئے حملوں میں رہائشی علاقے، شہری سہولیات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ صحت نے جمعے کو جاری بیان میں بتایا کہ شہدا میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 35 خواتین اور 59 بچے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبے تلے دبے متاثرین کی تلاش میں ہیں جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ حملے ایک ایسےوقت میں ہوئے جب یمنی فوج اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں شدت لا رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بحیرہ احمر میں اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے ناکہ بندی کی اور اسرائیلی مقبوضہ علاقوں پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے۔


































