Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کے ہاتھ میں پرچم اسلام ہے، یہ جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، آزادی فلسطین کانفرنس

اسلام آباد: فلسطینیوں کی بے مثال مقاومت اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کہا کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناکام ہوا تو ڈیل آف سینچری لے آئے لیکن یہ سب مکروہ منصوبے کامیاب نہ ہو سکے، طوفان لااقصیٰ کے ذریعے جو اسرائیل پر وار ہوا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، یہ زخم مندمل نہیں ہو سکتا، اسرائیل اس حملے کی تاب نہیں لا سکے گا، چاہے جتنے بھی مغربی سربراہان مملکت اس غاصب کی حوصلہ افزائی کریں، فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں چالیس کلومیٹر اندر تک گھس کر مار رہے ہیں، ہمارا یہاں جمع ہونا اللّٰہ کو پسند ہے، ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت کرنا قرآنی اور خدا کا پسندیدہ عمل ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اسرائیل کے خلاف احتجاج سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو ایک دن فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی درندگی کے خلاف گھروں سے نکلنا چاہیے۔
مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ ایران رضا امیری مقدم نے کہا کہ فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں حاضر ہونے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فلسطینیوں کے ہاتھوں میں اس وقت پرچم اسلام ہے، معرکہ طوفان الاقصیٰ نے مظلومین جہاں کے لیے امید پیدا کر دی ہے، یہ جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، یہودی اب کے اسلام کے دشمن نہیں بلکہ صدر اسلام سے دشمن اسلام ہیں، یہودیوں نے پہلے عثمانی خلافت کا خاتمہ کروایا پھر مملکت اسلامیہ کے حصے بکھرے کر کے اقوام متحدہ کے ذریعے فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کرلیا، لیکن مقاومت اسلامی کی بدولت اب یہ تمام مقبوضہ علاقوں سے بھاگتے پر مجبور نظر آتے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ آج ہم سب فلسطینی مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، آج دنیا کا ہر انصاف پسند فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، حتیٰ یہودی بھی صیہونی ریاست کے خلاف بول اٹھے ہیں، حزب اللہ اور حماس نے فرقوں سے بالاتر ہو کر اسرائیل کے منہ پر آہنی مکا مارا ہے جس سے اسرائیلی ریاست لاکھڑا گئی ہے۔
علامہ حسنین گردیزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت نے کہا کہ اس وقت حماس کا عمل ہی درست عمل ہے،کئی دہائیوں سے جاری اسرائیلی بربریت کا یہی جواب ہو سکتا تھا، ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ فلسطین پر امریکہ اور برطانیہ کی منافقانہ روش پر عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ نے مل کر اسرائیل کی گردن توڑ دی ہے، یہاں موجود تمام شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے قلبی جذبات کا اظہار کیا ہے۔
جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ جو آج فلسطینی اہل حق کے ساتھ کھڑا ہو گا وہی حق کی طرف ہو گا اور جو ان سے ہٹے گا وہ راہ باطل پر ہو گا، ہمارے حکمرانوں کا کوئی نقطہ نظر نہیں ہے، یہ یہود ونصاریٰ کے ساتھ کھڑے ہو کر مظلوم فلسطینیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ڈاکٹر قندیل عباس نے کہا کہ اسرائیلی رجیم کے مطابق اب فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کو اس قدر کچل دیا ہے کہ اب یہ اٹھنے کے قابل نہیں لیکن تحریک مزاحمت نے انہیں طوفان لااقصیٰ کے ذریعے ایسا سرپرائز دیا جس پر دنیا حیران ہے۔
سابق صدر نیشنل پریس کلب افضل بٹ نے کہا کہ فلسطین میں آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت نہیں ہے، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی بات کرنے والے عالمی اداروں نے اسرائیلی مظالم پر چپ سادھ رکھی ہے۔ ٹیکنالوجی کے دور میں ہم سب کو سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ کانفرنس سے آصف لقمان قاضی، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، ہرمیت سنگھ، طاہر رشید تنولی، عبداللہ حمید گل، میثم کاظم، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی، اسداللہ چیمہ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular