Mon Oct 19, 2026

یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ

روزانہ کی خبریں

اودےپور میں ہندو درزی کا قاتل بی جے پی کا کارکن نکلا

اودے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودےپور میں ہندو درزی کا قاتل حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا کارکن نکلا ۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس اور بھارتی تجزیہ کار اشوک سوین اس سلسلے میں حقائق سامنے لے آئے۔سوشل میڈیا پر ملزم ریاض اختری کی بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ تصویریں زیرِگردش ہیں۔ ریاض اختری اکثر راجستھان میں بی جے پی لیڈر اور وزراء کے ساتھ تقریب میں شرکت کرتا تھا۔ واضح رہے کہ اس درزی کنہیا لال کا قتل گستاخی میں ملوث بی جے پی ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں بیان کے بعد ہوا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں دو ملزمان ریاض اختری اور غوث محمد کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular