
ابوجا : نائیجیریا میں بھی توہین مذہب کا ذاتی مقاصد کیلئے استعمال بڑھ گیا دارلحکومت ابوجا میں ایک عالم دین سے تنازع پر اس کے حامیوں نے سماجی کارکن کو زندہ جلادیا 30 سالہ احمد عثمان نامی شخص تحفظ امن کے مقامی گروپ کا رکن تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 200 افراد اس کے خلاف متحرک تھے۔ اس پرعالم دین سے جھگڑے کے بعد توہین مذہب کاالزام لگایاگیا تھا. گذشتہ ماہ سوکوٹو شہر میں ایک عیسائی طالبہ کو مسلمان طلبہ نے مار مار کر آگ لگا دی تھی جنہوں نے اس پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔


































