
گیبون: نائجر کے بعد ایک او افریقی ملک گیبون میں فوج نے نومنتخب صدر علی بونگو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ صدارتی الیکشن میں 64 سالہ علی بونگو کی مسلسل تیسری بار فتح کے اعلان کے دو دن بعد اعلیٰ فوجی افسران کے ایک گروپ نے قومی ٹیلی ویژن پر آکر اقتدار سنبھالنے کا اعلان کیا۔ فوجی بغاوت کے سربراہ نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ انتخابی نتائج کو منسوخ اور پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے جبکہ فضائی اور بری سرحدیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ صدر علی بونگو کا خاندان گیبون پر 56 سال سے حکومت کر رہا ہے اور ہفتے کو انتخابی نتائج کے اعلان کے مطابق ایک بار پھر وہ برسراقتدار آگئے تھے۔ 2019 میں بھی گیبون میں فوجی بغاوت کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی اور چار فوجی افسران کو گرفتار کرکے سزائیں دی گئی تھیں۔


































