
کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اہل تشیع کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مغربی کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے میں مصروف شاہراہ پر خریداری کے مرکز کے قریب دھماکے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یومِ عاشور سے قبل کابل میں یہ دوسرا دھماکا ہے۔ ایک دن پہلے شیعہ مسجد کے قریب جلوس میں دھماکے سے 8 افراد شہید اور 18زخمی ہوئے تھے۔


































