
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای دشمن کی دھمکیوں کو ٹھوکر مارتے ہوئے مجلس عزا میں پہنچ گئے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی تہران میں منعقدہ مجلس شب عاشور میں شرکت کی ۔جہاں علمائے کرام، عوام اور اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ اسرائیل ایران جنگ کے بعد سے آیت اللہ خامنہ ای پہلی بار کسی عوامی تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔ سپریم لیڈر نے مجلس میں بلا خوف و خطر شرکت کرکے دشمن کو پیغام دے دیا کہ ایران دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔


































