
تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ حکومتی ترجمان علی بہادری جہرومی نے بتایا کہ صدر کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 13ستمبر کو نیویارک میں شروع ہوگا۔ ابراہیم رئیسی نومبر 2019 سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ امریکا نے جب ایرانی حکام کی بلیک لسٹ میں ابراہیم رئیسی کا نام شامل کیا تو وہ اس وقت عدلیہ کے سربراہ تھے۔


































