Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

وعدے پورے نہ ہوئے تو از خود گرفتاری پیش کر دونگا، علامہ شہنشاہ نقوی کا اعلان

کراچی میں ملت ِجعفریہ یکجہتی گرینڈ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ پرانے تکفیریوں نے نئے انداز میں سازشیں شروع کی ہیں، اگر آج ہم خدانخواستہ اپنے عقائد سے ہاتھ اٹھا لیں تو ہمیں بڑی قربانیاں دینی ہونگی۔

معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اونچی آواز میں کوئی ایسی بات جو کسی کو ناگوار گذرے خدا کو پسند نہیں ہے، مگر یہ کہ جس پر ظلم ہوا ہو اور وہ اونچی آواز میں بات کرے اور وہ کسی کو ناگوار گذرے تو وہ آواز اللہ کو پسند ہے، پاکستان ایک مدت سے محبان آل محمدؐ کیلئے ایک آزمائش گاہ بنا ہوا ہے، یہاں ہماری آزمائشوں میں روز طرح طرح کا اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی تنظیم عزاداری کے زیراہتمام منعقدہ ملت ِجعفریہ یکجہتی گرینڈ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایف آئی آرز کا سلسلہ اور تکفیریوں کی سازشوں کو سال گذشتہ پوری قوم نے مل کر ناکام بنایا تھا، یہ ملک کو فرقہ واریت میں جھونکنا چاہتے تھے، لیکن ہماری قوم کی حکمت، بصیرت اور تدبر نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ پرانے تکفیریوں نے نئے انداز میں سازشیں شروع کی ہیں، ہمیں وکلاء و ماہرین قانون کی مدد سے اپنے معاملات کو درست کرنا ہوگا، اگر آج ہم خدانخواستہ اپنے عقائد سے ہاتھ اٹھا لیں تو ہمیں بڑی قربانیاں دینی ہوں گی، یہ کام ہم تو کیا ہماری نسلیں بھی کبھی نہیں کرسکتیں، حکومتی و ریاستی اور سیاسی و مذہبی شخصیات کے کہنے پر ایک دو دن کیلئے اپنا ارادہ مؤخر کر رہا ہوں، اگر انہوں نے ہمارے حوالے سے یعنی قومی حوالے سے اور خصوصاً لاہور میں درج ہونے ایف آئی آر کے حوالے سے کوئی مناسب، معقول اور معتدل راستہ نہیں دیا تو ہم کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے پوچھیں کہ بتاؤ ہمیں پنجاب کے کون سے شہر میں گرفتاری دینی ہے۔؟

علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ میں آپ سب سے گزارش کروں گا کہ مجھے جیل تک پہنچانے کیلئے آپ سب آسکیں تو بہت اچھا ہوگا، ورنہ میں اکیلا اپنی ایف آئی آر پر گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کے حکومتی، ریاستی اور حفاظتی ادارے ملک کے اس ماحول کو بہتر کریں گے جیسا کہ پہلے تھا، خطہ کسی بھی تناؤ اور کھچاؤ کا متحمل نہیں ہے، ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ مثبت کردار کے خواہاں ہیں اور پیغام پاکستان بیانئے کے پاسدار ہیں، تکفیریوں کو کوئی پسند نہیں کرتا، ہم شیعہ سنی مل کر رہنا چاہتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular