Tue Oct 20, 2026

امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

روزانہ کی خبریں

جنگ ہوئی تو آخری ہوگی، اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا، حزب اللہ

بیروت: حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن حسن البغدادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے لبنان پر حملہ کیا تو اس کی زندگی ختم ہو جائے گی۔ دشمن نے پچھلے 40 برسوں میں حزب اللہ کی طاقت، صداقت اور دیانت کو سمجھ لیا ہے اور حزب اللہ کے ساتھ چھوٹی اور بڑی جنگوں کا تجربہ بھی کیا ہے۔ حزب اللہ نے ان جنگوں میں صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی حاصل کی بالخصوص 33 روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو رسوا کن شکست کا مزہ چکھایا اور اس پر دفاعی پوزیشن مسلط کر دی۔ حسن البغدادی نے کہاکہ ہم ایک ایسی طاقت بن گئے ہیں جس کی عصری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لبنان پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا جواب جارحیت کی نوعیت کے متناسب ہوگا اور اگر یہ تیسری جنگ تک پہنچ گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی اور اس کے ساتھ ہی یہ حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔ ہم یقینی طور پر کسی اور غاصبانہ قبضے کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular