
شرم الشیخ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہم ماحولیاتی تباہی کی شاہراہ پر ہیں اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تمام انسانیت کو مل کر عالمی حدت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے اور اگر ایسا نہ ہوا تو انسان فنا ہو جائے گا۔ مصر میں کلائمیٹ چینج کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہاکہ گزشتہ برس گلاسگو میں ماحولیاتی کانفرنس کے بعد سے عالمی حدت کا سبب بننے والے اخراج کو کم کرنے کے حوالے سے پیشرفت انتہائی ناکافی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرہ ارض کا درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے درجہ حرارت سے 1٫5 فیصد بڑھ چکا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اسباب کا سدباب نہ کیا گیا تو 2100 تک درجہ حرارت مزید 2٫8فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

































