Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو ہماری عسکری طاقت کی اصل حد کا پتہ چل جائے تو ان کی نیندیں اڑ جائیں گی، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاوق نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام اگر مزاحمتی تحریک کی عسکری صلاحیتوں کی اصل حد کے بارے میں جان لیں تو ان کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ لبنان کے جنوبی قصبے بنت جبیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نبیل قاوق نے کہا کہ جب اسرائیلی حکام کو ہماری اسٹریٹجک توانائی اور فوجی تنصیبات کے خلاف پیشگی اقدامات کے بارے میں پتہ چل جائے گا تو ان میں خوف کی لہر دوڑ جائے گی۔ انہوں نے کرش آئل فیلڈ میں ڈرون سے متعلق ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لبنان پہلے امریکا سے مدد کی بھیک مانگتا تھا۔ تاہم اس وقت یہ توازن تبدیل ہوچکا ہے اور اب اسرائیل کو حزب اللہ کے مقابلے میں امریکی مدد کی اپیل اور انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے حال ہی میں واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے حوالے سے جلد معاہدہ کرے۔یہ اپیل ان کے حزب اللہ کی طاقت کے بارے میں خوف سے پیدا ہوئی ہے، اور سید حسن نصر اللہ کا یہ کہنا حقیقت ہے کہ اسرائیل کے تمام گیس فیلڈز کو ان کے گروپ کے میزائلوں سے خطرہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular