
تہران : ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نےکہا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران اسرائیل کی توانائی اور گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ اگر اسرائیل نے ایسی غلطی کی تو ہم ان کے توانائی کے تمام ذرائع، تنصیبات اور تمام ریفائنریوں اور گیس کے ذخائر کو نشانہ بنائیں گے۔اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملہ کیا تو وہ اپنے وجود کو خطرے میں ڈال دے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران ایک بڑا اور وسیع ملک ہے جس میں بہت سے اقتصادی مراکز ہیں جب کہ اسرائیل کے پاس صرف تین پاور اسٹیشن اور کچھ ریفائنریز ہیں۔ ہم ان سب پر ایک ساتھ حملہ کر سکتے ہیں۔


































