Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

یاسین ملک کے کیس کو عالمی فورمز پر اٹھانا چاہتی ہوں، مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کیس کو عالمی فورمز پر لے جانا چاہتی ہوں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مشعال ملک نے کہا کہ پہلے بھی جب یاسین ملک کو زہر دیا گیا تو یہ وفد میرے پاس آیا تھا اور اس وقت بھی مشکل گھڑی ہے، 25 مئی کو یاسین ملک کیس کا فیصلہ آنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو عمر قید یا پھانسی کی سزا دی جاسکتی ہے جبکہ یاسین ملک کے وکیل کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا انہیں برین ہیمریج ہو گیا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے 8 سال سے یاسین ملک سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو عدالت میں بولنے نہیں دیا جاتا اور میں یاسین ملک کیس کو عالمی فورمز پر لے جانا چاہتی ہوں کیونکہ یاسین ملک کا یک طرفہ عدالتی قتل کیا جا رہا ہے اور جیل میں یاسین ملک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے معاملے کو فوری عالمی عدالت میں لے جانا چاہئیے۔ یاسین ملک کو کشمیریوں کی آزادی کی تحریک چلانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular