
نئی دہلی : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم ناموں سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے، انتہاپسند ہندو رہنما آدیش گپتا نے کہا ہے کہ مسلم بادشاہوں کے ناموں سے منسوب سڑکیں ’مسلمانوں کی غلامی کی یادگار ہیں‘۔ بی جے پی دہلی کے سربراہ آڈیش گپتا نے تغلق روڈ کا نام بدل کے گروبند سندھ مارگ، اکبر روڈ کو مہارانہ پرتاپ، اورنگزیب لین کو عبدالکلام لین، ہمایوں روڈ کو مہارشی والمیکی اور شاہجہاں روڈ کا نام تبدیل کرکے جنرل بپن راوت کے نام پر رکھنے کامشورہ دیا۔آدیش گپتا نے مزید کہا کہ بابر لین کا نام بھی تبدیل کیا جانا چاہیے اور آزادی پسند رہنما کھودیرام بوس کے نام سے منسوب کیا جانا چاہیے۔


































