Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

فرانس: اسکول میں حجاب پر پابندی بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہ فرانس نے ایک خاتون پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کرکے بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔فرانس میں اس خاتون پر سرپوش اوڑھنے کی بناپر ایک تربیتی کورس کے دوران میں اسکول میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ کمیٹی نے کہا کہ اس اقدام سے شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور فرانسیسی اسکول نے ایک طرح سے اس معاہدے کو توڑ دیا ہے۔ خاتون کو ہیڈ اسکارف پہنتے ہوئے اپنے جاری تعلیمی کورس میں شرکت سے منع کرنامعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ یہ ان کے مذہب کی آزادی کے حق پر بھی پابندی ہے۔کمیٹی نے یہ فیصلہ 2016 میں ایک فرانسیسی شہری کی دائر کردہ شکایت پرجاری کیا ہے۔اس خاتون کا وکیل ان کا نام شائع نہیں کرنا چاہتا۔ یہ خاتون 1977 میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ 2010 میں بالغوں کے لیے ایک پیشہ ورانہ تربیتی کورس میں شریک ہونا چاہتی تھیں۔انھوں نے اس کورس کے لیے انٹرویو اور داخلہ کا امتحان پاس کیا تھا۔لیکن پیرس کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع لانگیوین والن ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر نے عوامی تعلیمی اداروں میں مذہبی علامات پہننے پرپابندی کے قانون کی وجہ سے انھیں عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular