
بیروت : حزب اللہ نے گولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل اور ڈرونز سے بھرپور حملہ کیا۔ شراگا بیس کو درجنوں راکٹوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے کریات شمونہ، المعطلہ، مسکاف عام ۔کفر جلادی اور یرون پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا۔ حزب اللہ نے کہا کہ یہ کارروائی جنوبی لبنان کے دیہات پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مزاحمتی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک جارحیت بند نہیں ہوتی۔ خیام میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو بھی نشانہ بنایا گیا۔


































