Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے غزہ میں شدید حملے، 24 گھنٹوں میں 91 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں شدید فضائی اور زمینی حملے کئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ سٹی میں چھیتر اور دیگر علاقوں میں پندرہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے گئے۔
صیہونی فوج کو شدید گولہ باری اور فضائی حملوں کے باوجود غزہ سٹی میں پیشقدمی میں مزاحمت کاسامنا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں تیس سے زائد فضائی حملے کئے اور مکانات اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔صابرہ کے گنجان آباد علاقے میں ایک مکان پر حملے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد شہید ہوئے۔ حمید جنکشن کے قریب حملے میں سات۔ نصیرات کیمپ میں خیمے پر بمباری سے پانچ۔ شمالی غزہ میں بمباری سے چار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ خان یونس کے قریب امدادی ٹرکوں کے ساتھ چلنے والی سیکورٹی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
شدید حملوں کی وجہ سے لوگوں کو غزہ سٹی سے نکلنے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اب تک پانچ لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular