
بغداد : عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دہشتگرد ٹولے داعش کے بچے کچھے عناصر کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ حشد الشعبی کی 51 ویں بریگیڈ نے صوبے صلاح الدین کے علاقے پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے داعشی دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔


































