
دوحہ : حماس اور اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی بات چیت کا نتیجہ جنگ کے مکمل خاتمے اور مکمل اسرائیلی انخلا کی صورت نکلنا چاہئے۔ حماس کے بیان کے مطابق اس کے سنیئر رہنما محمد درویش اور اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوحہ مذاکرات میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیاہے کہ کسی بھی جنگ بندی معاہدے میں جنگ کا مکمل خاتمہ۔ اسرائیلی انخلا۔ انسانی امداد کے لیے سرحدی گزرگاہیں کھولنا اور تعمیر نو شامل ہونا چاہئے۔
ادھر حماس نے ایک بیان میں صیہونی آبادکاروں کے حملے روکنے کیلئے فلسطینیوں سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کردی۔ انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیاہے کہ وہ ان حملوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور دہشت گردوں کا راستہ روکیں۔


































