
فلاڈیلفیا : امریکا میں گن کلچر نے مزید چار جانیں لے لیں۔ فلاڈیلفیا شہر میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق متعدد مسلح افراد کو ہجوم پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کو فائرنگ کے مقام سے 2 پستول ملے ہیں۔ ان اہلکاروں میں سے ایک نے فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک پر گولی چلائی۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کر رہی ہے۔ ادھر فینکس شہر کے شمال مغرب میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

































