
گودھرا : بھارت میں بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے11 مجرموں کو گودھرا سب جیل سے رہا کر دیا گیا ریاست گجرات کی حکومت کے ایک پینل نے مجرموں کی سزا میں کمی کی درخواست منظور کر لی۔گجرات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم) راج کمار نے بتایاکہ معافی کی درخواست پر جیل میں 14 سال مکمل ہونے اور دیگر عوامل جیسے عمر، جرم کی نوعیت، جیل میں برتاؤ وغیرہ کی وجہ سے غور کیا گیا تھا 20جنوری 2008 میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا کی سفارش کی تھی جسے ممبئی ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا ایک ملزم نے سپریم کورٹ سے جلد رہائی کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے گجرات حکومت کو سزا میں کمی سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے تھے۔ اور کمیٹی کےحکم پر مجرموں کو رہا کردیا گیا.
یاد رہے کہ 2002 کے گجرات فسادات کے دوران 3 مارچ کو بلقیس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور اس کی تین سالہ بیٹی صالحہ سمیت گھر کے 14 افراد کو ہندو انتہاپسندوں نے بیدردی سے قتل کردیاتھا۔ بلقیس اس وقت حاملہ تھیں۔


































