Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

ستون اربعہ میں شامل آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم انتقال کرگئے

نجف : عراق کے بزرگ مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ستون اربعہ میں شامل آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، آیت اللہ سعید الحکیم کا 3 دن قبل نجف کےاسپتال میں آپریشن ہوا اور وہ جمعہ کی رات دل کا دورہ پڑنے سے دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے، مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید الحکیمؒ 1936 میں نجف میں علماء کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے، وہ آیت اللہ محسن الحکیم مرحوم کے پوتے تھے، ان کے والد محمد علی الحکیم بھی نجف کے معزز علماء میں سے تھے، آیت اللہ سید محمد سعید الحکیمؒ کا شمار عالم اسلام کے بڑے فقہا میں ہوتا تھا وہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے چار بڑے مجتہدین میں شامل تھے، انہیں آیت اللہ علی السیستانی کا جانشین سمجھا جاتا تھا، اُن کی نماز جنازہ امیرالمومنین حضرت علی(ع) کے مزار کے احاطے میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین بھی وہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular